ان مشکل حالات میں ہمیں غریب اور سفید پوش لوگو ں کو بچانا ہے: شیخ رشید

143

اسلام  آباد  اپریل  21   (اے پی پی) :وفاقی وزیر برائے   ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے  کہ  یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ  اس وقت مل کرکررونا کے خلاف  کام کرنا ہو گا، راولپنڈی میں کورونا سے مجموعی اموات 6،ٹوٹل مریض 196جبکہ55ڈسچارج ہو چکے ہیں ، 135زیر علاج ہیں وینٹی لیٹر پر 5مریض ہیں۔

منگل کو   راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں قائم کورونا ہسپتال کے دور ے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا  کہ  ان مشکل حالات میں   ہمیں غریب اور سفید پوش  لو گو ں کو بچانا ہے  اور اس کے لیے  مخیر حضرات اور بڑے اداروں کو وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینی چاہیے۔

اس موقع پرانہوں نے  راولپنڈی میں ڈاکٹرز  اور  طبی عملے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ راولپنڈی  سٹیڈیم میں بھی ہسپتال بنا رہے ہیں  جبکہ   ہمارے پاس بے نظیر ہاسپیٹل ،ہولی فیملی ہاسپیٹل ،یورولوجی ہاسپیٹل ہے ۔ اس  کے علاوہ   مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال تیار ہو رہاہے جس میں 9بڑے ہال ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ   ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجہ بازار کو بھی نیا بنانے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ موجود سینما گھر کو بھی  ہاسپٹل میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ اگر ضرورت پیش آئی تو تمام نجی ہسپتالوں کی خدمات لی جاے گی ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا   کہ  انگریزں نے 100سال پہلے ہاسپیٹل ٹرین  بنائی ہوی ہیں  اور انہوں نے میڈیکل کوچز بنائی  ہیں تاکہ  ایمرجنسی کی صورت میں ان کوچز کو بطور بیڈ استعمال کیا جا سکے۔پاکستان ریلوے کا پنڈی لاہور ،کراچی ،ملتان ،کوئٹہ، پشاور سمیت سات ریلوے ہاسپیٹل  ہیں۔کسی بھی جگہ موبائل ہاسپیٹل کی ضرورت ہوئی تو فوری طور پر 24گھنٹوں میں موبائل ہسپتال بھیج دیاجائے گا۔ پاکستان ریلوے   کے پاس   750اسٹیشن ہیں  جب بھی کہیں ضرورت ہوئی ہم وہاں تک اپنا  ریلوے ہاسپیٹل پہنچا دیں گے تا کہ   آئسولیشن  کے مسئلے کو حل کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز ریلوے کے مزدوروں نے 5کروڑ ایک لاکھ 85ہزار روپیہ ایک دن کی تنخواہ دی ہے لوگوں کو کورونا ریللیف    فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے چاہیئں کیونکہ غریبوں سے زیادہ ضرورت مند سفید پو ش طبقہ ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ میں امید رکھتا ہوں کہ 25اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں آئسولیشن کے ساتھ چلا دیں گے

اے پی پی /  سعیدہ  /ریحانہ