شجاع آباد، 21 اپریل (اے پی پی )؛ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا رانا قاسم نون ایم این اے کے ہمراہ احساس کفالت سنٹرز شجاع آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہاکہ ضلع ملتان میں 1لاکھ 19 ہزار 460 متاثرین کو رقم ادا کر دی گئی ہے،ضلع بھر کے متاثرین میں 1 ارب 46 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں،احساس پروگرام کی امدادی رقم کی تقسیم کے حوالے سے ضلع ملتان پنجاب میں ٹاپ پر ہے،متاثرین کو رقم کی تیز ترین تقسیم کے حوالے سے ملتان نے لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،پہلے اور دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 38 ہزار 319 افراد کو امداد دی جا رہی ہے،امدادی پروگرام کا تیسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا،تیسرے مرحلے میں حکومت پنجاب کے احساس امداد پروگرام کے تحت رقم دی جائے گی،متاثرین کو نادرا کے ڈیٹا کے مطابق امدادفراہم کی جارہی ہے،متاثرین کو انتہائی شفاف انداز میں امداد دی جارہی ہے۔
اس موقع پر ایم این اے رانا قاسم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے لاگ ڈاون جیسے اقدامات ناگریر تھے،احساس ایمرجنسی کیش پروگرام حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے۔
اے پی پی /شجا ع آباد /ریحانہ











