سعودی حکومت کا پاکستانیوں کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ

117

 

اسلام آباد،21 اپریل (اے پی پی ): سعودی حکومت کا سالانہ روایت کے تسلسل میں پاکستانیوں کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ  بھیج دیا۔کھجوروں کا تحفہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر حکومت پاکستان کے سپرد کیا گیا۔

کھجوروں کا تحفہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سید المالکی اور ڈائریکٹر کنگ سلمان ریلیف ڈاکٹر خالد ایم عثمانی نے پیش کیا جبکہ حکومت پاکستان کے نمائندے ڈی جی کابینہ ڈویژن بریگیڈئر طاہر رشید نے سعودی عرب کا تحفہ قبول کیا۔

اے پی پی /حمزہ/قرۃالعین