اسلام آباد ،۲۱ اپریل (اے پی پی ): قومی اسمبلی کے ورچئل اجلاس سے متعلق کمیٹی کا اجلاس قومی فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ کے وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت میں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کرونہ وائرس کے رسک کا تعین اوراس سلسلے میں انتطامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ممبران کا موقف تھا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے ، لحاظ موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کو فعال اور موثر رکھنا ناگزیر ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اپنی سفارشات اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرنے سے پہلے قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اپنے اگلے اجلاس میں مدعو کیا جائے اور ان کے ساتھ قومی اسمبلی کے ورچئل اجلاس بلانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
COVID-19 کے دوران قومی اسمبلی کے ورچوئل سیشن کی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تشکیل دی جسے قومی اسمبلی کا ورچوئل اجلاس بلانے کے لئے اسمبلی قواعد میں ترمیم اور اجلاس کے طریقہ کار تجویز کرنے کا کام سونپا گیا اور کمیٹی کو ہدایت کی گی ہے کہ وہ اپنی سفارشات جلد از جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے۔
اجلاس میں وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ، ڈاکٹر ظہیر الدین بابر ، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ، علی محمد خان ، اور ایم این اے سید امین الحق، ملک عامر ڈوگر ، چیف وہپ (پی ٹی آئی) ، سردار ایاز صادق اور محترمہ شاہدہ اختر علی جبکہ سید نوید قمر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اے پی پی /صاءمہ ملک / ریحانہ











