پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 40.41 پوائنٹس کا اضافہ

228

اسلام آباد ، اپریل 22 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 40.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32464.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بدھ کو مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کا کاروبار ہو اجس میں سے 172 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ، 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی باٹا پاکستان اور سفائر ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی ۔ کاروبار کے لحاظ سےمیپل لیف ،  ہیسکول پیٹرول اور ڈی جی کے سیمینٹ سرفہرست رہے۔
اے پی پی / سعیدہ / ریحانہ