سکھر: خطرے کی گھنٹی بج گئی،کوروانا کی لوکل ٹرانسمیشن میں مبتلا 27 نئے مریضوں کا اضافہ

168

    سکھر،23اپریل (اے پی پی) :سکھر میں کوروانا کی لوکل ٹرانسمیشن ، کرونا پھیلنے لگا، کورونا میں مبتلا 27 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے  ۔ سکھر میں مقامی سطح پر بھی کیسز ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

سکھر انتظامیہ نے شہر کے تبلیغی مرکز کی انتظامیہ، روینیو، پولیس اور مختلف خاندانوں سمیت ر مختلف محکموں کے ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرائے ہیں، جن میں سے 43 ٹیسٹ میں سے 27  مثبت آئے ہیں۔

یوسف تبلیغی مرکز کی انتظامیہ کے 12 افراد میں سے 6 کے ٹیسٹ مثبت آئے ، روینیو کے 3میں سے 2 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت نکلے،غلام رسول کی فیملی کے 6افراد میں سے 5 کے ٹیسٹ مثبت آئے، شفیق احمد کی فیملی کے چاروں افراد کرونا میں مبتلا نکلے جبکہ  جی ایم سی کالج کے 7 میں سے 5 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کیمطابق محمد روشن کی فیملی کے 8 میں سے 5 افراد کرونا کے متاثرہیں۔متاثرین کو سکھر اور کراچی کے قرنطینہ سینٹروں میں منتقل کردیا گیا ہے

اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین