آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں 4 ہفتوں کی توسیع

127

مظفرآباد، اپریل 23 (اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزرا اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ  آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں 4 ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیرون آزادکشمیر اور اندرون آزادکشمیر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہیگی،

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دوکانوں مارکیٹس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے 8 بجے سے 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی،بزرگوں اور بچوں کے مارکیٹس میں آنے پر مکمل پابندی ہو گی،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر کاروائی کی جائیگی، دوکانوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا دوکاندار کی ذمہ داری ہوگی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائیگی۔مساجد کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ ملکر طے شدہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروایا جائیگا۔

اے پی پی/سدرہ/ریحانہ