ملتان،23اپریل(اے پی پی ): امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا، امیر جماعت اسلامی نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو این 95 ماسک دئیے اور کرونا وائرس میں مبتلا صحت کے عملہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹرز اور میڈیا کے لوگ کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائنرز پر ہمارے ہیروز اور ٹائیگرز ہیں۔ نشتر ہسپتال میں 26 سے زائد ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ ڈاکٹرز اور ریسکیوورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میں ملتان آیا ہوں۔
اے پی پی /ملتان/ھامد