وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

153

اسلام  آباد ،23 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعرات کو ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال، روک تھام کے حوالہ سے اقدامات، صنعتی عمل کی روانی خصوصاً حکومت کی جانب سے کھولی جانے والی صنعتوں میں حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے حوالہ سے اقدامات، ذخیرہ اندوزی کے تدارک اور ماہ رمضان کے حوالہ سے کئے جانے والے مختلف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اے پی پی /ڈیسک /ریحانہ