بورے والا،یکم مئی (اےپی پی ):تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کرونا آئیسولیشن وارڈ میں گزشتہ22 روز سے داخل ٹی ایچ کیو ہسپتال
کے ایک ڈاکٹر رضا خالد سمیت پانچ افراد کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے۔
ڈی سی وہاڑی وقاص رشید اور سول سوسائٹی کے ارکان نے آئیسولیشن وارڈ سے رخصت ہونے پر ڈاکٹر رضا خالد سمیت دیگر افراد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ادھر قرنطینہ سنٹر میں موجود ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بھی 15 روز آئسولیشن میں رکھنے کے بعد رخصت کردیا گیا ہے۔
صحتیاب افراد نے اس موقع پر کہا کہ جتنے دن وہ ہسپتال میں رہے، دی جانے والی سہولیات سے وہ مکمل مطمئن ہیں۔
ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ اس رزلٹ کے بعد بورے والا میں اب کرونا کا کوئی مریض نہیں رہا۔
اے پی پی /اصغر علی جاوید /قرۃالعین