ہری پور،02مئی(اے پی پی): بلوچستان میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے نوجوان کوپورے قومی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں سریا میں سپرد خاک کردیاگیا۔
نوجوان زرویز خان بلوچستان گوادرآورزان بادڈر پر اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت گشت پر موجود تھا کہ دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں زرویز خان گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ شہید کی جست خاکی کو آج صبح آبائی علاقے سریا پہنچایا گیا، جہاں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد میت کو پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔
اس موقع پرپاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ شہید ہونے والے نوجوان کے والد قیوم خان کو زرویز خان کی وردی اور قومی پرچم بھی پیش کیاگیا۔
اے پی پی /وقاص/قرۃالعین