شجاع آباد،03 مئی(اے پی پی):حکومت کی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سےروزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو روزگار میسر ہونا شروع ہو گیا ہے۔
گندم کی کٹائی کے سیزن کے باعث گندم محفوظ کرنے کیلئے کلوٹی (huge boxes) بنانے والے کارخانے اس نرمی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گندم کی کٹائی کے موقع پر بعض علاقوں میں لوگ اپنی ضرورت کے مطابق سال بھر کیلئےگندم خرید کر اس کو اپنے اپنے طریقوں سے محفوظ کر لیتے ہیں، ان میں ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ گندم خرید کر اس کو کلوٹی (huge boxes) میں محفوظ کر لیا جاتا ہے اس بوکسسز میں گندم ہر طرح کی خرابی سے محفوظ رہتی ہے یعنی کہ بارش اور آندھی اور چوری چکاری وغیرہ وغیرہ۔
اے پی پی /ملتان/حامد