عارف والا،03مئی(اے پی پی): کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کے طور پر سبزی منڈی میں کلورین کا سپرے کیا گیا۔
گزشتہ روز سبزی منڈی کے آڑھتی منصف بھٹی میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عارفوالا رانا آفتاب احمد کی ہدایت پر جراثیم کش سپرے کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر رانا آفتاب احمد نے سبزی منڈی میں کاروبار کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے آڑھتیان و عملہ مارکیٹ کو ہدایات بھی دیں۔
اے پی پی/عارف والا/حامد