ضلع تھرپارکر میں کرونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل جاری

195

تھرپارکر،03 مئی (اے پی پی):تھرپارکر میں لاک ڈاؤن  پر سختی سے عمل جاری ہے،جس کی وجہ سے تھرپارکر میں اب تک کرونا وائرس پر کنٹرول ہے، اس وقت تک تھرپارکر میں لوکل سطح پر کرونا کے صرف دو کیس سامنے آۓ ہیں، باقی پانچ کیس تبلیغی جماعت  سے منسلک افراد کے ہیں جن کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے۔

ضلع انتظامیہ تھرپارکر لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کے لیے کوشان ہے تاکہ عوام اس وبا سے بچ سکے، مٹھی، ڈیپلو،ننگرپارکر، اسلام کوٹ، چھاچھرو، چیلہار، کلوئی کے ساتھ دیگر بڑے دیہاتی گاؤں اور عوامی  اسٹاپ پر پولیس نفری تنعیات کی گئی ہے جبکہ  پولیس اہلکاروں کے ساتھ  پاک رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بند ہے اور  صرف راشن کی دکانوں کے ساتھ دودہ، دہی، میڈیکل اسٹور، سبزی اور فروٹ کہ ٹھیلے کھلے ہوۓ ہیں

ضلعے بھر میں موٹرسائيکل ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی کی جارہی ہے۔

گزشتہ تین دن کہ دوران تھرپارکر میں پچاس سے  زائد موٹرسائيکل سواروں اور دیگر ٹرانسپورٹرز کو چالان کیا جا چکا ہے۔

 

 

اے پی پی/ کریم ڈنو راہموں /حامد