پشین،03مئی(اے پی پی):شاہدخان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع پشین میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ 500 افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے اور کھیل کے دوران مجھے سپورٹ کیا،اب ان کا حق بنتا ہے کہ کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ بلوچستان کی عوام کی مدد کی جائے،ہم ہر مشکل وقت میں بلوچستان عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے چترال، ملتان ،وزیر ستان اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے مصروف رہا۔ شاہدخان آفریدی نے کہاکہ راشن کی فراہمی کا سلسلہ رمضان اور اس کے بعد بھی جاری رہے گا، دعا ہے اللہ تعالی اپنے رحم اورکرم سے پاکستان اور پوری دنیا سےاس وباء کا خاتمہ کرے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور اسسٹنٹ کمشنر حصرت ولی کاکڑ بھی موجود تھے۔
اے پی پی /روح اللہ کاکڑ/ قرۃالعین