خرطوم،03 مئی(اے پی پی): کرونا وائرس کی وجہ سے سوڈان میں پھنسے ہوئے 252 پاکستانیوں کو پی کے 786 کے ذریعہ گذشتہ شب خرطوم سے کراچی روانہ کردیا گیا۔ خرطوم میں پاکستانی سفیر ایچ سرفراز سیپرا نے سفارتخانے کے عملے کے ہمراہ ائرپورٹ پرتمام مسافروں کو روانہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ایچ۔ سرفراز سیپرا نے پاکستانیوں کےانخلا میں سوڈانی حکومت کی ہر ممکن مدد کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل کام کو وزارت خارجہ ، حکومت پاکستان ، پی آئی اے اور بلال مسجد خرطوم کی مشترکہ کاوشوں سے انجام دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ خرطوم جلد سے جلد باقی پاکستانیوں کی انخلا کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
اے پی پی /حمزہ/حامد