اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کریں: وزیر اعظم عمران خان

130

اسلام آباد ، 4 مئی (اے پی پی) : وزیرِ اعظم عمران خان نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہر طبقے کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ترغیب دیں  تاکہ   کورونا وائرس کے پھیلاوکو موثر طریقے سے روکا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود مجموعی طور 1.25کھرب روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سوا ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بارہ ہزار روپے کی فراہمی کا عمل نہایت شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر یقینسورس:وی این ایس اسلام آبادی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مزدوروں اور ورکرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی ایک خصوصی پروگرام کا اجرائ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منتخب عوامی نمائندگان اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے حلقے میں تمام مستحقین حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ریلیف پیکیج سے با آسانی مستفید ہوسکیں۔ وزیرِ اعظم نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ امر نہایت حوصلہ افزا ہے کہ کورونا کی مشکل صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں معاونت کے لئے ملک کے طول و ارض میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے نہایت جوش و خروش سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورنا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

سورس:وی این ایس اسلام آباد