ڈی سی وہاڑی کے حکم پر محکمہ مال اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی

134

وہاڑی، ۵ مئی (اے پی پی): ڈی سی وہاڑی کے حکم پر محکمہ مال اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ کاروائی۔کئی سالوں سے این جی او کے زیر استعمال ویٹرنری ہسپتال بورے والاکی کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی واگزار کروا لی گئی۔ ڈی سی وہاڑی وقاص رشید  کے حکم پر تحصیلدار محمد ظفر مغل کی قیادت میں میونسپل افسران اورحلقہ پٹواری  نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ اور مشینری کے ہمراہ ویٹرنری ہسپتال کے عقب میں واقع گذشتہ کئی سالوں سے ایک پرائیویٹ این جی او کے زیر استعمال کروڑوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروالی واضح رہے کہ پرائیویٹ این جی او نے اس سرکاری جگہ پر قبضہ کر کے وہاں ووکیشنل ٹریننگ سکول بنا رکھا تھا۔

اےپی پی،اصغر،فاروق