ایبٹ آباد، 06 مئی (اے پی پی):ایم ڈی پاکستان بیت الما ل عون عباس بپی نے بدھ کو یہاں پاکستان ویلفئر ٹرسٹ کے کڈنی ڈائیلسزسنٹر کا دورہ کیا،ڈائریکٹر آپریشنز شعور اقبال نے ایم ڈی پاکستان بیت المال کا استقبال کیا اور ویلفئر ٹرسٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ اس مو قع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دور ہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈائیلسز وارڈ میں بھی گئےجہاں مریضوں کی عیادت کی۔ عون عباس بپی نے غریب مریضوں کے علاج کے لیے ویلفئر ٹرسٹ کو امدادی چیک بھی پیش کیا۔
اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت الما ل عون عباس بپی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق متوسط طبقے کی فلاح و بہبود اور داد رسی کے لئے پاکستان بیت المال دن رات کوشاں ہے اور یہ میرا فرض ہے کہ پارٹنر آرگنائزیشن کا وزٹ کیا جائے اور شراکت داری کے تحت جاری فلاحی کاموں کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی فلاحی تنظیموں کی ہر ممکن امداد کی جارہی ہے جو نادار افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔غریب مریضوں کے علاج معالجے کے لیے پاکستان بیت المال کی طرف سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اے پی پی / ضیاء/حامد