جکبپ آباد: کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کلئے پولسک کا گشت

141

 

جیکب آباد،07 مئی (اے پی پی): کرونا وائرس کے باعث ضلع بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کیلئے پولیس  نے باری نفری کے ہمراہ شہر کا گشت کیا ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مسلسل لاک ڈاؤن کے بعد حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی بات پر شہریوں اور دیہاتیوں نے بازاروں میں خریداری کے لیے رش کیا تو پولیس کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جیکب آباد سٹی،تحصیل ٹھل اور گڑھی خیرو تحصیل میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرانے کے لیے  گشت کرنے لگی اور رکشہ موٹر سائیکل سمیت غیر ضروری افراد کو گھروں کی طرف واپس بھیج دیا۔