میرپورخاص،07 مئی(اے پی پی):پھلاڈیوں پولیس نے عدالت کے حکم پر زمیندار کی مبینا نجی جیل میں زبردستی رکھے ہوئے ہاریوں کو بازیاب کروا لیا۔
ایک ہی خاندان کے 8 بچے، چار خواتین سمیت 16افراد کو بازیاب کرانے کے بعد آج میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کو اپنی مرضی سے رہنے کی اجازت دے دی۔
غریب ہاری خاندان 15سالوں سے زمیندار کی زمین پر مبینا طور قیدی بنے ہوئے تھے