اسلام آباد ، 7 مئی (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کے لئے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کمینارہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو بہتر بنانے کے لئے یورپی یونین کے اقدامات اور پاکستان کے لئے 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مختص کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ یورپی یونین نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی مدد کے لئے 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم اور یورپی یونین کی سفیر نے تمام شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے مزید اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اے پی پی /ڈیسک/حامد