ملتان،08 مئی (اے پی پی ): ریسکیو 1122 اور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ڈس انفیکشن مہم جاری ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ماہ صیام اور نماز جمعہ کے پیش نظر مساجد میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ۔مہم کے تحت ابدالی مسجد کے صحن اور پارکنگ میں کلورین ملے پانی کا سپرے کیا گیا جبکہ نوری جامع مسجد، ممتاز آباداور شہر کی دیگرعلاقوں کی جامع مساجد کے صحنوں کی دھلائی بھی کی گئی۔
اس کے علاوہ نشتر ہسپتال،میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر کالونی میں کلورین ملے پانی کی سپرنکلنگ کی گئی جبکہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، فاطمہ ہسپتال اور گھنٹہ گھر لائبریری میں بھی ڈس انفیکشن سپرے کی گئی۔