ملتان؛ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون،دو  گوداموں سے 27 ہزار کلو گرام گندم بر آمد

169

ملتان،10مئی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون میں شدت آ گئی،اے سی صدر شہزاد محبوب نے دو مختلف گوداموں پر چھاپے مار کرذخیرہ کی گئی 27 ہزار کلو گرام گندم بر آمد کر لی۔

پہلا چھاپہ تحصیل ملتان صدر کے علاقے موضع اٹھنگل میں واقع گودام پر مارا گیا،گودام سے 15 ہزار کلوگرام گندم کا ذخیرہ بر آمد کر لیا گیا جبکہ قادر پوراں میں واقع رائس مل سے چھاپہ کے دوران12ہزار کلوگرام گندم سمیت2700 بیگ چاول بھی برآمد کیا گیا۔

گندم کے دونوں سٹاک تحویل میں لیکر  محکمہ خوراک کے حوالے کر دئے گئے جبکہ چاول کا مکمل سٹاک  ڈیکلئیر نہ کرنے پر فیکٹری مالک پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مزمل احمد بھی اسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے۔

اے پی پی /ملتان/حامد