میرپورخاص،10 مئی (اے پی پی ): ضلع میر پور خاص میں کرونا میں مبتلا دومزید افراد صحتیاب ہوگئے،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میرپورخاص کے آئسولیشن سینٹر میں زیر علاج تحصیل سندھڑی کی کرونا کے مرض میں مبتلا 66 سالہ مسمات بھاگی اور 35 سالہ سبحان نہڑی کا کرونا کا پہلا ٹیسٹ منفی آگیا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کل ہوگا جس کے بعد انکو گھر لے جایا جا سکتا ہے ۔ ابتک سول ہسپتال میرپورخاص کے آئسو لیشن وارڈ سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دس ہوگئی ہے ۔
اے پی پی/ہاشم شر/قرۃالعین











