سکھر,12مئی(اے پی پی): سندھ میں دو سالوں سے حصول انصاف کے لیے دربدر سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو ہاتھوں میں لالٹین لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی ،سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ قرار دیا ہے ۔
ام رباب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ احکامات کے برعکس پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا ہے ، 17 جنوری 2018 کو میرے والد، دادا اور چاچا کو قتل کردیا گیا قتل میں پیپلز پارٹی کے دو ایم پی ایز برہان چانڈیو اور سردار چانڈیو ملوث ہیں لیکن افسوس ابتک ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔
ام رباب چانڈیو نے کہا کے وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے میرا سوال ہے کہ میرا کیا قصور ہے کہ انصاف کی فراہمی میں جان بوجھ کرکیوں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، مجھے ملک کی عدالتوں پر یقین ہے کے وہ مجھے انصاف فراہم کرے گی ۔
اے پی پی / سکھر/ریحانہ











