دریائے چناب میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی پیشگی تیاریاں جاری

143

ملتان، 14مئی ( اے پی پی): دریائے چناب میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی پیشگی تیاریاں جاری ہیں۔ دریا کے فلڈ سپر کے ساتھ دریائی نالوں میں بھل صفائی شروع کر دی گئی ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے تحصیل صدر کے دریائی علاقے کا دورہ کیا،اس موقع پر ایس ڈی او محکمہ انہار بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نےدریائی نالوں میں بھل صفائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ دریا میں پانی کے قدرتی راستے میں رکاوٹوں کو بھی صاف کیا رہا ہے،دریائی نالوں پر تعمیرکردہ پلوں کے نیچے بھل صاف کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،شہزاد محبوب نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے فلڈ کی صورت میں اس سے نمٹنے کا پلان تیار کر لیا ہے،ساتھ ہی متاثر ہونیوالی آبادیوں کے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے پیشگی  وارننگ بھی جاری کی جائے گی ۔

کاشف،فاروق