اسلام آباد ، 15مئی (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے ملاقات کی،مشتاق احمد غنی نے ابراہیمی ٹرسٹ پشاور کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا۔
سپیکر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف محکموں سے آڈٹ پیراز کی مد میں 5 ارب روپے کی ریکوری ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے مالی سال کے دوران کفایت شعاری مہم کے ذریعے تقریباً 12 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔
وزیراعظم نے ابراہیمی ٹرسٹ کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کو سراہا اور صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری خزانے کی بچت کے حوالے سے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔
اے پی پی /ڈیسک/حامد











