حکومت نے میڈیکل اسٹاف کو کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام سہولیات فراہم کیں ہیں: سی او ہیلتھ حافظ آباد

165

پنڈی بھٹیاں،17 مئی (اے پی پی ):سی او ہیلتھ حافظ آباد نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈیکل اسٹاف کو کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام سہولیات فراہم کیں ہیں۔اتوار  کو جاری  اپنے  ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ضلع حافظ آباد میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک سو چالیس ہے ،فرنٹ لائن پر لڑنے والے سات ڈاکٹرز بھی متاثرین میں شامل

ہیں ۔

انہوں  ے  کورنا  سے متاثرہ مریضوں کے  عداد و شمار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ کورونا سے متاثر  چالیس مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد، دو مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں زیر علاج ہیں اور  باقی مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں جبکہ مند ہونے والے مریضوں کی تعداد انچاس ہو گئی ہے۔

اے پی پی /محمد نصراللہ خان/قرۃالعین