شجاع آباد ،18 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری، اے سی شجاع آباد محمد مبین احسن کا لطف آباد میں گندم کے گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی 1600 من گندم ضبط کر لی گئی۔
اس کے علاوہ گودام سے گندم کی بوریاں لے جانے والے دو کنٹینر ٹرک بھی پکڑے گئے۔گندم غیر قانونی طور پر کنٹینر میں چھپا کر ملتان سے باہر منتقل کی جارہی تھی جبکہ ٹرک ڈرائیور کی نشاندہی پر گودام تک رسائی حاصل کی گئی اور ٹرک ڈرائیورز کو موقع پر گرفتار کر کے ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا
گیا ۔تحویل میں لی گئی گندم محکمہ خوراک کے حوالے کردی گئی۔