ملتان، ۱۹ مئی(اے پی پی): ضلع ملتان میں فلڈ ریلیف کے حوالے سے قائم ضلعی انسپکشن کمیٹی کا اجلاس کنوینئر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو کی سربراہی میں گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں ہوا ۔اجلاس میں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر ناصر سلطان، سول ڈیفنس آفس کے چیف انسپکٹر فہیم امداد، تحصیلدار صدر جہانگیر اقبال خان، ریسکیو آفسران محمد ارشد ، نعیم اختر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا طارق محمود نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلڈ ریلیف کے حوالے سے مختلف محکموں کے پاس موجود مشینری، سامان، آلات اور ڈسپوزل پمپوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا بعد ازاں کمیٹی نے ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو کی سربراہی میں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے واقع ویئر ہاؤس شمس آباد ریسکیو 1122 کے چوک کمہاراں والا اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے وئیر ہاؤسز کا دورہ کرکے فلڈ ریلیف حوالے سے موجود سامان، آلات، بوٹس ، لائف جیکٹس سمیت دیگر اشیاء کی سٹاک کے مطابق فزیکل ویری فکیشن کی جبکہ کمیٹی نے نادرن بائی پاس کے قریب واقع واسا انر بائی پاس ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور ڈسپوزل پمپوں کو چلا کر ورکنگ چیک کی بعد ازاں کنوینئر کی جانب سے تمام محکموں سے مشینری اور پمپوں کے سو فیصد آپریشنل ہونے بارے سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا گیا۔ کمیٹی انسپکشن رپورٹ ڈپٹی کمشنر ملتان کو پیش کرے گی۔
کاشف فاروق