پشین میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی

156

 

پشین ، 29 مئی (اےپی پی ):  ضلعی انتظامیہ پشین نے عیدالفطر کے ساتویں دن سے ضلع پشین میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان  کر دیا، شہر میں پولیس کی جانب سے لاوڈ اسپیکر پر کئے گئے اعلانات میں تمام تاجروں اور دکانداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ اس کے بعد بقیہ دورانیہ میں شام 6:00 بجے سے اگلی صبح 8:00 بجے تک مکمل لاک ڈاون رہے گا۔

 اس موقع پر دکانداروں کو متنبہہ کیا گیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی جبکہ تندور، ملک شاپ اور میڈیکل سٹور اس پابندی سے مستثنی رہیں گے  ۔