بورے والا،30مئی(اے پی پی ): تھانہ صدر وہاڑی کی حدود میں پولیس چوکی پل 48 کی ٹیم سے ڈاکوں کا مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ڈکیتی و رہزنی اور پولیس ملازمین سے اسلحہ چھیننے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس گرفتار ملزمان کو ریکوری کے بعد تھانہ منتقل کر رہی تھی کہ انکے ساتھی انہیں فرار کروانے آ پہنچے، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے گرفتار ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ ںسے ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور فرار ملزمان کا تعاقب کیا جارہا ہے۔











