سمارٹ لاک ڈاؤن  کے تحت بورےوالا شہر کے 3 مقامات سیل  کر  دیا  گیا

177

 

بورےوالا،18 جون (اے پی پی ): انتظامیہ نے شہر کے 3 مقامات کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کردیا،سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر ظفر علی مغل کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق  شہر کے علاقے نیو ماڈل ٹاون کی گلی نمبر 1، 2 اور 13اور  عظیم اآاد کی گلی نمبر 1 اور Y بلاک کی بھی  گلی نمبر 1 کو سیل کردیا گیا ہے۔

 اس  دوران  ان علاقوں کے رہائشی گھرانوں کے صرف ایک فرد کو سواری استعمال کرنے کی اجازت ہو گی اور ان مقامات کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے  جبکہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دینے کے علاوہ ہر قسم کے مذہبی، سماجی او سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

وی این ایس ، بورے والا