وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  این سی او سی کے اجلاس میں وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا بزریعہ ویڈیو لنک شرکت

149

کوئٹہ 18 جون (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ این سی او سی کے اجلاس میں وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ وزیراعلئ نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ صحت کے نظام کی بہتری اور معاشی و کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیۓ بھی اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان شعبوں کو اولین ترجح حاصل رہے گی وزیراعلئ نے کہا کہ بلوچستان میں نجی شعبہ میں سپیشلائیزڈ اسپتال  نہ ہونے کے باعث عوام کا انحصار سرکاری  اسپتالوں پر ہے اور کورونا وائرس کی ٹیسنگ بھی صرف سرکاری لیبارٹریوں  میں ہو رہی ہے _ اس وقت صوبے میں 5 لیبارٹریاں ہیں جہاں روزانہ 1400سے1500 ٹیسٹ کیۓ جا رہے ہیں اب تک صوبے میں 40000ٹیسٹ کیۓ گیۓ بلوچستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5600 ہے جن میں 80 فیصد تعداد کوئٹہ میں ہے جبکہ اموات کی تعداد 93 ہے_ وزیراعلئ نے ایران اور افغانستان سے منسلک سرحدی علاقوں میں کورنا وائرس مینیجمنٹ اور مزید وینٹیلیٹرز اور آئ سی یو بیڈز کے لیۓ وفاقی حکومت کے تعاون میں وسعت کی ضرورت پر زور دیا۔

وی این ایس، اسلام آباد