سکھر۔18 جون(اے پی پی):سکھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن ، ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے بعدضلع کے سات مختلف علاقوں کو سیل کردیا گیا، پولیس و رینجرز کے جوان تعینات، عام شہریوں کے آنے جانے پر پابندی ہوگی۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پھیلاؤکو روکنے کے لئے سکھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مختلف علاقوں میں محلے سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور کی جانب سے جاری کردہ کے احکامات کی روشنی میں سکھر کے لوکل بورڈ کو 8روز، حیدری مسجد 5 روز، سندھ سوسائٹی 8 روز، شاہ خالد کالونی3 روز، گجوانی محلہ، روہڑی 8روز، بھیلار اور سومرا محلہ کو8 روز کے لئے سیل کردیا گیا ہے، جبکہ ان علاقوں میں لوکل بورڈ میں 6، حیدری مسجد میں 11، سندھ سوسائٹی میں30، شاہ خالد کالونی میں 8، گجوانی محلہ میں 6، سومرا محلہ پنوعاقل میں 19 اور بھیلار محلہ میں 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کیجانب سے مذکورہ علاقوں کو سیل کرکے پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات کردیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہونے پر مذکورہ علاقے سیل کیے جارہے ہیں، تاکہ وائرس کے ممکنہ مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
وی این ایس، سکھر











