سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ،8اہلکار زخمی

182

سکھر،19جون( اے پی پی ):سکھر کے قریب سانگی کے علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ہوا ہے  جس کے نتیجے میں 8اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی گھوٹکی جارہی تھی جو سانگی کے علاقے میں الٹ گئی  تھی۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وی این ایس ، سکھر