عارفوالا،19 جون (اے پی پی ): میونسپل کمیٹی عارفوالا میں اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں اور زخیزہ اندوز سمیت سمارٹ لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔
تحصیلدار غضنفر نوید چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے بنائے جانے والی ٹائیگر فورس ایک مثبت اقدام ہے، منافع خوروں اور زخیزہ اندوز کے خلاف متحرک ہونے پر عوام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کےاس منصوبہ کو خوب سراہا ہے ۔
وی این ایس ، عارفوالا











