وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے معاون خصوصی  ڈاکٹر شہباز گل کی ملاقات

177

کوئٹہ 19 جون (اے پی پی )؛وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے  ملاقات کی _ملاقات میں کورونا  وائرس کے معاشی و اقتصادی شعبوں پر مرتب اثرات پر  تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں دورے کا مقصد لوگوں کو حوصلہ دینا اور وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرانا ہے  انہوں نے کہا کہ  زمینی حقائق جانے بغیر تفتان میں بلوچستان حکومت کے اقدامات کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانا درست عمل نہیں تھا ۔

 وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کووڈ-19 نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے کورونا وائرس نہ صرف انسانی جا نوں بلکہ معیشت کے لیے بھی بڑا چیلنج ہے پاکستان میں فوڈسیکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش اور اللہ کی خصوصی رحمت ہے حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس سے روزگار اور کاروبار پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم کرنے کی خصوصی منصوبہ بندی کی ہے_۔

وی این ایس کوئٹہ