صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس

172

لاہور 19جون (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ہوا۔چئیرمین پیڈمک نبیل ھاشمی نےصنعتی مراکز کے ترقیاتی امور اور قائد اعظم بزنس پارک کے بزنس پلان بارے بریفنگ دی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونزسے معاشی ترقی کی رفتار تیز اور  لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا،

سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں صنعتی مراکز میں سرمایہ کاروں کو بجلی کے کنکشن کے حصول میں کوئی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز میں بجلی کی فراہمی کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ بھی متحرک ہو کر کام کرےشیخوپورہ میں موٹر وے کے نزدیک قائداعظم بزنس پارک کا جلد افتتاح ھوگا

بزنس پارک میں  مجموعی طور پر 250 ارب روپے کی سرمایہ کاری ھوگی اور روزگار کے 5لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی مراکز میں ٹیک انڈسٹری کو فروغ دینے کا جائزہ لیا جائے آئی ٹی انڈسٹری کوفروغ دینے کے لئے آئندہ دو ھفتوں میں جامع پلان پیش کیا جائے پنجاب کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی پارک بنانے کا جائزہ لیا جائے

انفارمیشن ٹیکنالوجی کاعلم رکھنے والے بچے اور بچیوں کو کاروبار کے لئے سہولتیں دیں گے

پنجاب حکومت کرونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی اور نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے 25ارب کاپروگرام شروع کر رہی ھے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک کے آسان قرضے دئیے جائیں گے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈمک، محکمہ صنعت و تجارت اور پیڈمک کے حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

وی   این ایس، لاہور