مظفرگڑھ ؛غیرمعیاری دودھ،آئسکریم اورمشروبات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

185

 

مظفرگڑھ،21جون( اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کیجانب  سے    غیرمعیاری دودھ،آئسکریم اورمشروبات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی  گئی ،  جس دوران   ڈائریکٹر آپریشنز عطاءالحق کھوکھر کی زیرنگرانی ملک شاپس،آئسکریم یونٹس،سوڈاواٹراور دیگراشیاخوردونوش کی چیکنگ کی  گئی  ۔

ڈائریکٹر آپریشنز نےاڈامرادآبادپرواقع کریم سیپریشن یونٹ اورڈیری شاپ دودھ سے کریم الگ کرنے پرسربمہر کر دئیے اور دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے اورتیارشدہ کریم پرلیبلنگ نہ کرنے پرملک شاپس کو  بھی سیل کیاگیا۔شہرسلطان روڈجتوئی میں واقع آئسکریم پروڈکشن یونٹ پر زائدالمعیادآئسکریم فروخت کرنے پرسربمہر کر دیا گیا ،دوران کاروائی14 کلوزائدالمعیادآئسکریم اور4فریزربرآمدکرلیے گئے۔

 ڈائریکٹر آپریشنز عطاالحق کھوکھر نے اس کے علاؤہ کوٹلہ گامو،جتوئی میں واقع سوڈاواٹرفیکٹری مس برانڈڈ بوتلوں میں سوڈاواٹربھرنے پرسیل کر دی، واٹرفلٹریشن پلانٹ اورفوڈلائسنس نہ ہونے پرفیکٹری کو سیل کیا،160خالی بوتلیں،18لیٹرمس برانڈڈبوتلیں اوردیگرسامان ضبط کرلیاگیا۔

عطاالحق کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ ناقص دودھ،جعلی مشروبات  کے استعمال  بچوں اور بڑوں میں دانتوں اور ہڈیوں کی بیماریاں پیداہوتی ہیں۔غیرمعیاری خوراک اورجعلی مشروبات کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اے  پی پی /محمد کامران/حامد