کیپٹل سٹی پولیس ،ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر کا شہر میں قائم احساس سنٹرز کا خصوصی دورہ 

128

 

پشاور، 24جون(اے پی پی): ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی اور ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر نےبدھ کو  شہر کے مختلف مقامات سمیت احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو رقوم دینے والے سینٹرز کا دورہ کیا، اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت جاری لنگر خانے کا جائزہ  بھی لیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے سمیت  عوامی سہولت کے پیش نظر ضروری ہدایات بھی دیں جبکہ دورے کے اختتام پر دونوں افسران نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔

وی این ایس ، پشاور