ڈی  جی  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان  کا  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ

145

ملتان،29 جون (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں تعاون کے لیئے مختلف مصروف نجی اداروں اور کمپنیوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔پارکوں میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ پودوں کی تراش خراش اور صفائی پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار عام خاص باغ ،واٹر ورکس روڈ ،گرین بیلٹ کے دورہ اور نجی کالج کے ڈائریکٹر مہر خضر ہراج سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس کی بہتری کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔9نمبر چونگی کی خوبصورتی کے لیئے چوک کی تعمیر اتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔دیگر گرین بیلٹس کو بھی بہتر کریں گے دیگر مخیر حضرات اور اداروں کو بھی تعاون کے لیئے دعوت دیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ گرین بیلٹس کی بہتری کے لیئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔عوام گرین بیلٹس پر خوبصورت اور خوشگوار تبدیل دیکھیں گے،دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ نعیم عباس بھی موجود تھے۔

وی این ایس،ملتان