پشین،03 جولائی (اے پی پی): بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد ابراہیم کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سربراہی میں بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پشین شہر میں جنرل اسٹورز، سویٹس بیکرز کا معائنہ کیا اور مذکورہ مراکز میں صفائی کی صورتحال کی بہتر اور پروڈکشن یونٹس میں معیاری ومحفوظ خوراک کی تیاری سے متعلق مالکان ومحفوظ خوراک کے حوالے سے خصوصی ہدایت دیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں صوبے کے مختلف اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی پروڈکشن اور فروخت کے حوالے سے چیکنگ کررہی ہیں تاکہ صوبے بھر میں عوام کومعیاری ومحفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ عوام تک پہنچنے والی خوراک کے معیار پر اتھارٹی کی جانب سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا مقصد کسی کاروباری کی حوصلہ شکی کرنا ہر گز نہیں بلکہ ہمارا مقصد صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردا ادا کرنا اور عوام کو صاف وحفظان صحت کے اصول کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر انجمن تاجران کے نصیب اللہ کلیوال کاکڑ بھی موجود ہے۔
وی این ایس، پشین











