عید  کی آمد آمد اور کوروناوائرس، جنرل بس اسٹینڈز کی ڈس انفیکشن کا عمل  جاری

114

ملتان 7جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ریسکیو1122 کے  اہلکاروں  نے عید کے موقع پر مسافروں کے رش کے پیش نظر کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئےجنرل  بس اسٹینڈزکی ڈس انفیکشن کے عمل میں حصہ لیا جبکہ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری بھی موقع پر موجود تھے۔

اس حوالےسے ایڈمنسٹریٹر کامران بخاری  نے کہا کہ کلورین ملے پانی سے لاری اڈے کی تمام سڑکوں، پارکنگ ایریاز اور بس اسٹینڈزکو دھویا گیا  جبکہ مسافروں کی انتظار گاہوں میں جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا کیونکہ عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ سروس میں مسافروں کا رش بڑھ جاتا ہے۔

کامران بخاری  نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے  بارے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا ،کوئی بھی بس اور ویگن کمپنی ماسک نہ پہننے والے مسافر کو سروس فرہم نہیں کرے گی جبکہ  مسافروں کے لئےا سٹینڈز پر سینی ٹائزرز کا انتظام کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ  ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی بسوں اور ویگنوں کےا سٹینڈ  سیل کر دئے جائیں گے۔

وی این ایس،ملتان