سکھر،09جولائی(اے پی پی ): روہڑی بائی پاس کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ،جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 5 افراد زخمی اور ایک 4ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ دو شدید زخمیوں کو سول ہسپتال سکھر ریفر کیا گیا ہے۔
وی این ایس،سکھر











