بورے والا، 12 جولائی ( اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کی طرف سے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے فرنٹ لائن پر موجود فیلڈ میں خدمات سرانجام دینے والے398 پولیس اہلکاران میں 6لاکھ 18ہزار کیش انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس افسران اور جوانوں کو کورونا وائرس کے دوران قرنطینہ سنٹرز، تبلیغی مراکز، ہسپتالوں میں آئسولیشن سنٹرز، ناکہ بندی پوائنٹس اور مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے پر سی سی تھری سرٹیفیکیٹس اور کیس انعامات بھی تقسیم کئےگئے۔
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ وہاڑی پولیس جس طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر آ کر کورونا کے خلاف سینہ سپرہوئی وہ قابل تحسین ہیں۔ پولیس اہلکار ناکوں سے لے کر قرنطینہ سینٹرز تک اور کورونا مریضوں کو ہسپتالوں تک لیجانے سے لے کر ان کی تدفین تک کے مراحل میں فرنٹ لائن پر نظر آ رہے ہیں۔ یہ سب اہلکار براہ راست کورونا کی زد میں ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل فرائض سر انجام دے رہے ہیں. دوران تقریب ماسک اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا تھا۔
وی این ایس بورے والا











