پشاور، 12جولائی(اے پی پی): ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ میڈیسن نے پلمونالوجی، کارڈیالوجی اور نفرالوجی کے شعبوں میں کورونا وباء کے دوران خدمات انجام دینے والے عملے کی حوصلہ افزائی کے لئے اسناد تقسیم کیں۔
بہتر ین کارکردگی دیکھانے والے عملے میں رجسٹرار، تی ایم اوز، نرسنگ سٹاف، میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کلینکل ٹیکنیشن ، کلاس فورکو اسناد کے ساتھ بیگ اور PPE’sدیے گئے۔
انچارج پلمونالوجی پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اشرف، انچارج کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عنبر اشرف نے ان مختلف شعبوں میں کام کرنے والے عملے کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں ایک سادہ اور پُر وقار تقرب کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ جات میں سرٹیفکیٹ اور بیگز تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر نے ہسپتال کے تمام عملے اور خصوصاً نفرالوجی،کارڈیالوجی ، پلمونالوجی اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹس میں ڈیوٹی انجام دینے والے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ان عملے کے بغیر اس وباء سے نمٹنا انتہائی مشکل کام تھا لیکن بہترین حکمت عملی اور نظم وضبط کے ساتھ کام کرنے پر اس وباء پر قابو پانا آسان بنایا ۔انھوں نےپروفیسر ڈاکٹر عنبر اشرف اور پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اشرف کا خصوصاً شکریہ ادا کیا کہ وہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والےعملے میں جذبہ ،حوصلہ افزائی اور اعتماد پیدا کرنے کی بہترین کوششیں کر رہیں ہیں۔
سربراہان نےمزید کہا کہ بورڈ آف گورنر کی بھرپور تعاون اور اعتماد کی وجہ سے مشکلات پر قابو پانا آسان ہے۔
ی این ایس، پشاور











