وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ملاقات

161

اسلام آباد، 16 جولائی ( اےپی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں عید الاضحیٰ کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے  ایس او پیز اور ان  پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر  وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے لاہور اور پشاور کے دورے ، صوبائی حکام سے ملاقاتوں اور کوئٹہ اور کراچی کے آئندہ دوروں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

وزیرِ اعظم نے  ہدایت کی کہ عیدالضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ۔  انہوں  نے ہدایت کی کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے ،خصوصاً عیدالضحی کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کی روک تھام کے لئے  کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

وی این ایس، اسلام آباد