تھر پار کر ، 16 جولائی ( اے پی پی): تھرپارکر میں قدرتی آفات کے خطرات سے بچنے کے لئے مقامی سطح پر صلاحیتوں کو بڑھانے اور منصوبہ بندی کرنے کے عنوان پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔
سماجی تنظیم سُکار فاؤنڈیشن تھرپارکر کے زیر اہتمام کنسرن ورلڈ وائڈ کے تعاون سے مٹھی کے مقامی ہوٹل ہال میں قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مقامی سطح کی صلاحتیوں کو بڑہانے اور منصوبہ بندی کرنے کے سلسلے میں متعلقہ محکموں، لوگل گورنمنٹ سندھ ڈزاسٹر ریزیلینس پروگرام پروجیکٹ کے تحت مٹھی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں محکمہ تعلیم، صحت، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، زراعت، خاندانی منصوبہ بندی، سماجی بہبود، محکمہ جنگلات، محکمہ موسمیات، کنسرن ورلڈ وائڈ سماجی تنظیم اور مقامی سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود تھرپارکر ملجی مل راٹھوڑ، سُکار فاؤنڈیشن تھرپارکر کے پروجیکٹ مینیجر کلتار گل، مانیٹرنگ آفیسر شبینہ راہو، کنسرن ورلڈ وائڈ سماجی تنظیم کی جمال خاتون نے قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے، پیشگی تیاری کرنے اور بہتر منصوبہ بندی کرنے کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ جبکہ محکمہ صحت کے ڈاکٹر راجا شاد نے کورونا وائرس سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اپنانے کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ مقررین نے مزید کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ منعقد کروانے کا مقصد اداروں کے اندر قدرتی آفات کو کم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ عملے کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا ہے ،تاکہ قدرتی آفات کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
وی این ایس، تھر پارکر











